جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

امی رشتہ مانگنے بھائی کے ہمراہ گئی تھیں، شاہین آفریدی کا انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی سے شادی کے حوالے سے بتایا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے سوال ہوا کہ انشا سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تو انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور انکے بھائی ریاض آفریدی کی دوستی تھی تو گھر آنا جانا تھا تو وہیں ملاقات ہوجایا کرتی تھی ویسے کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی۔انہوں نے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ آج بھی لالہ کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، وہ بظاہر غصے کے تیز معلوم ہوتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔فاسٹ بولر نے شادی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا لیکن امی رشتہ مانگنے گئی تھیں۔انشا کو آپکی بیٹنگ یا بولنگ میں زیادہ پسند کیا ہے جس پر شاہین نے کہا کہ بولنگ تو ظاہر ہے میں کرتا ہی ہوں لیکن جب بیٹنگ نہیں کرتا زیادہ تو وہ کہتی ہے بیٹنگ کیا کرو۔انہوں نے کہا کہ اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…