بدھ‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2025 

نور جہاں کی حالت تشویشناک ،غیر یقینی ہے، کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحتیابی سے متعلق انٹرنیشنل تنظیم فورپاز نے کہا ہے کہ مقامی ٹیم اور فورپاز کی نگرانی و کوششوں کے باوجود ہتھنی کی صحت بہتر نہیں ہوئی۔فورپاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور جہاں کی حالت تشویشناک اور غیر یقینی ہے،

کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر ہے۔تنظیم کے مطابق ماہرین کی کمیٹی فوری مشورہ دے گی کہ ہتھنی کا مستقبل کیسے آگے بڑھایا جائے، فیلڈ میں موجود ٹیم اس کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔فورپاز کے ڈاکٹر نے ہتھنی نور جہاں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔فورپاز کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں میں شامل ہر فرد کی تعریف کرتے ہیں، پچھلے دورے پر افریقی ہاتھیوں کو موزوں گھر میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا، صحت مند ہاتھی اور مدھوبالا کی فوری منتقلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔تنظیم کا کہنا ہے کہ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے ایک اور بڑا نقصان ہوسکتا ہے، امید کرتے ہیں پاکستان کے ہاتھیوں کا مستقبل بہتر ہو اور ہم اس کیلئے کام جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان


’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…