چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں دم توڑ گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی دم توڑگئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کردی ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔