ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

” ہم ایئر پورٹ پر تھے تو درجنوں پروٹوکول والے ہر کسی کو دھکے مارتے ہوئے ایک شخص کے ساتھ آئے “وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل کا انکشاف، یہ شخص کون تھا؟ جان کر پاکستانیوں کو رونا آجائے

datetime 18  اپریل‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ائیر پورٹ پر پیش آنے والا واقعہ سنا کر سب کو حیران کر دیا کہ کیسے ایک شخص کو ان کیساتھ پروٹوکول دیتے بٹھایا گیا ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میں،

بی بی شازیہ اور عابد ، ہم تینوں کی 12 بجے کی فلائٹ کینسل ہو گئی تھی تو ہم ایک بجے کی فلائیٹ سے آ رہے تھے ، ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اچانک 25سے تیس آدمی آئے کوئی ادھر تو کوئی اُدھر دوڑ رہا تھا ہم سمجھے شاید کوئی وزیراعظم یا پھر صدر ہے ،پھر ہڑبراہٹ کس بات کی ، ہم خود بھی وزیر ہیں ، اللہ نے وفاقی وزیر بنایا ہے ،ہم آپس میں کہہ رہے تھے کہ شائد سری لنکا یا انڈیا کا صدر ہو ، پتا نہیں کون ہے ،دھکے تو صدر یا وزیراعظم کے پروٹوکول سے کم نہیں تھے ،ہم نے ڈرتے ڈرتے پوچھا کہ یہ کون ہے ، انہوں نے جواب دیا کہ یہ ” ڈی جی صاحب “ ہیں ،ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے ڈائریکٹر جنرل ہیں، میں نے کہا کہ یہ ڈی جی ہیں تو ہمیں دھکے کیوں ما ر رہے ہو۔عملے نے زبردستی بے تحاشہ شراب پلادی، سیاح کی کلب میں موت، پھر اس کی لاش کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟وفاقی وزیر نے بتایا کہ جب ہم ایئر پورٹ پر یہاں اترے تو پھر وہی سب شروع کہ ہٹو ، راستے سے ہٹو ، بھئی کیا ہو گیا ، جس طرح وزیراعظم کی گاڑی کے اوپر صندوق لگا ہوتا ہے ، اس طرح کی دو گاڑیاں ، بڑا سا قافلہ ، انہیں اندر بٹھایا گیا اور گاڑیاں ٹوں ٹاں کرتے ہوئے نکل گئیں، میں شازیہ اور عابد پریشان تھے کہ اللہ کرے یہ چلا جائے کوئی ہمیں ہی گولی نہ مار دے ، ، ہمارا وزیر بیچارہ لاوار ث سڑک پر پڑا تھا ، پولیس والوں نے پولی کلینک میں بیان دیا کہ ہمیں تو پتا ہی نہیں تھا کہ یہ وزیر ہیں ہم تو سڑک سے اٹھا کر لائے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…