اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے وزارت داخلہ سے 3 کے بجائے 6 ماہ کیلئے رینجرز کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق کوئیک رسپانس فورس کیلئے بھی 300 رینجرز اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کی گئی۔