جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

توہین مذہب کے الزام میں پولیس نے چینی انجینئر کو تحویل میں لے لیا

datetime 17  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہستان (این این آئی) ضلع بالائی کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی شہری پر مزدوروں کی جانب سے توہین مذہب کے الزامات عائد کیے گئے جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کومالیہ کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) نصیر الدین نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ

ملزم کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے۔ہیوی گاڑی کے ڈرائیوروں گلستان اور یاسر کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کی کاپی ڈان ڈاٹ کام کے پاس دستیاب ہے۔کومالیہ پولیس اسٹیش میں درج شکایت میں کہا گیا کہ اتوار کی رات پولیس افسر جہانزیب کو اطلاع ملی کہ ایک ہجوم بارسین کے قریب چینی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کررہا ہے۔بتایا گیا کہ مقامی افراد نے مظاہرہ کیا اور کیمپ کے سائٹ آفس نمبر 6 کو نقصان پہنچایا۔شکایت میں کہا گیا کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی صورتحال پر قابو پانے کے بعد ملزم کو بحفاظت کومالیہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔کہا گیا کہ پیر کی علی الصبح بڑی تعداد میں لوگ کومالیہ اسٹیشن پہنچے اور ایک بار پھر قراقرم ہائی وے کو بلاک کر دیا، انہوں نے نعرے بازی بھی کی۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جس کے بعد مظاہرین نے شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا، مقامی مذہبی رہنماؤں نے بھی مظاہرین پر زور دیا کہ احتجاج ختم کردیں۔بعد ازاں ایس ایچ او نصیر الدین نے بتایا کہ ملزم کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا کیونکہ پولیس کو خدشہ تھا کہ مقامی لوگ اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کا سیکشن 7 شامل کیا گیا، چینی شہری کو ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…