کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی نہیں، نہ سیاست سے تعلق ہے’وہاب ریاض کا دوٹوک اعلان

13  اپریل‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) وزیر علیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل و قومی کرکٹر وہاب ریاض نے واضح کیا ہے کہ میری عمران خان سے زندگی میں کبھی بات نہیں ہوئی،کسی سیاسی جماعت میں دلچسپی نہیں، نہ سیاست سے تعلق ہے۔انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر بننے پر پہلی مرتبہ سوشل میڈیا

پر ہونے والی ٹرولنگ پر لب کشائی کی ۔ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جو سیاسی صورتحال چل رہی ہے ، یہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھی، اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔خود پر ہونے والی ٹرولنگ سے متعلق وزیر کھیل نے کہا کہ میرے اوپر کئی لوگوں نے تنقید کی، برا کہا لیکن کچھ نے اچھا بھی کہا، ہر انسان کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں سب کا احترام کرتا ہوں، یہ ان کی رائے ہے، میری رائے یہ تھی کہ مجھے کھیلوں کی بہتری کے لیے وزیر کھیل بننا چاہیے۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ جیسی بھی سیاسی صورتحال چل رہی ہے، میرا بطور نگران وزیر کے اس سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ میں نگران سیٹ اپ کا حصہ ہوں جس کی مدت صرف تین ماہ ہے۔لہٰذا ہم جو کام کرسکتے ہیں وہ کریں گے، میرا کسی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق ہونا ضروری نہیں ہیاور میری کسی جماعت میں دلچسپی نہیں ہے کہ میں کہوں اس پارٹی کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں صرف نگران سیٹ اپ کے لیے آیا ہوں، الیکشن میں جو بھی کامیاب ہوگا، ان کا کام ہے، وہ ہی جانیں۔عمران خان سے رابطے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے بتایا کہ میری عمران خان سے زندگی میں کبھی بات نہیں ہوئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…