پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا، نادہندہ ہونے کا خطرہ

datetime 13  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور وہ ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کوتنخواہوں ٗپنشن ٗترقیاتی بجٹ اور غیرترقیاتی بجٹ کی مد میں رواں ماہ 110ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہےصوبے کے پاس مجموعی طورپر صرف 13ارب روپے رہ گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر ماہ اپریل کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس میںدینے سے انکار کر دیا ہے۔نگراں کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں عید کی ایڈوانس تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔روزنامہ جنگ میں ارشد عزیز ملک کی خبر کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی جاری کردہ 35ارب روپے کی رقم کو بھی روک لیا گیا ہے ریکارڈ کے مطابق 20 ارب روپے کی آٹا سبسڈی کی ادائیگی اور ضروری خدمات کے لیے ماہانہ نان سیلری بجٹ کی فراہمی بھی واجب الادا ہے جس کی مجموعی مالیت 9.6ارب روپے ماہانہ ہے ۔۔ دستاویزات کے مطابق وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا حکومت کے 238 ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔ این ایف سی کے بقایا جات 19 ارب، خالص ہائیڈل 62 ارب، ایف بی آر کراس ان پٹ ٹیکس 8 ارب روپے، انضمام کے بعد ضم شدہ علاقوں کا مجموعی خسارہ 144 ارب اور گیس اور آئل رائلٹی کے بقایاجات 5 ارب روپے کے لگ بھگ ہیں۔سیکرٹری خزانہ محمد ایاز نے اس بات کی تصدیق کی کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کے تحت باقاعدگی سے ادائیگیاں مل رہی ہیں لیکن اب تک جمع شدہ بقایا جات اور اس ماہ میں دگنی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…