ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے، آئی ایم ایف

datetime 12  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیولنک پر آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجلاسوں میں شرکت کی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کی قیادت ڈائریکٹرمشرق وسطی اور وسطی ایشیا نے کی،

اجلاس میں آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان اور پیشگی اقدامات پر عملدرآمد سے متعلق گفتگو ہوئی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ ملکی اہم مصروفیات کے باعث وزیراعظم نے پاکستان میں ٹھہرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن کا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرخزانہ نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز اور ملک میں میکرو اکنامک استحکام لانے کے حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وزیرخزانہ نے9ویں جائزہ کیلئے تمام پیشگی اقدامات کی تکمیل سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے مطابق اسٹاف سطح کے معاہدے پر جلد دستخط کردیے جائیں گے جس کے بعد بورڈ منظوری دے گا۔انہوں نے کہاکہ امید ہے پاکستان مختلف شعبوں میں اصلاحات پر پیشرفت جاری رکھے گا اور آئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پاکستان میں اقتصادی استحکام لانے میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…