آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی پیش گوئی کردی

12  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اگلے سال پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی پیش گوئی کر دی۔آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آٹ لک رپورٹ جاری کردی، رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافے اور معاشی ترقی کی رفتار سست رہنے کا مکان ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال شرح نمو حکومتی ہدف 5 فیصد کے مقابلے میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال مہنگائی کی شرح دوگنا سے بھی زیادہ یعنی 27.1 فیصد رہنے اور بیروزگاری کی شرح سات فیصد تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2.3فیصد تک محدود رہے گا۔ آئندہ سال جی ڈی پی گروتھ واضح بہتری کے ساتھ 3.5فیصد اور مہنگائی کم ہو کر 21.9فیصد پر آجائیگی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 2.4فیصد تک محدود رہیگا جبکہ بیروز گاری کی شرح میں 0.2فیصد کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے عالمی معیشت کے کورونا وباء اور روس یوکرین جنگ کے اثرات سے آہستہ آہستہ نکلنے کی نوید بھی سنا دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…