جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے پارلیمنٹ آمد کیلئے چیف جسٹس سے اجازت اور مشاورت نہ کیے جانے کا انکشاف

11  اپریل‬‮  2023

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے پارلیمنٹ آمد کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت نہ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے سپریم کورٹ کے دیگر ججز کو بھی

مدعو کیا گیا، تاہم جسٹس عیسٰی کے علاوہ کسی اور جج نے پارلیمنٹ جانے کا فیصلہ نہ کیاجبکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی جانب سے پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس سے نہ ہی اجازت طلب کی گئی اور نہ ہی مشاورت کی گئی۔اس حوالے سے سینئر قانون دان اور سابق سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جسٹس عیسٰی کو پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے مشاورت کرنی چاہیئے تھی، اجازت لینی چاہیئے تھی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی پارلیمنٹ آمد پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سینئر قانون دان نے کہا کہ جب انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو پارلیمنٹ میں دیکھا تو انہیں اس منظر پر یقین ہی نہیں آیا۔ جسٹس فائز اگر بغیر مشاورت کے پارلیمنٹ گئے تو اس سے غلط پیغام جائے گا، حکومت تاثر دینا چاہتی ہے جسٹس فائز ان کیساتھ ہیں، حکومت چیف جسٹس سے زیادہ جسٹس فائز کے پیروں میں زنجیریں باندھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…