جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

73 کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل اور وفاق کی زنجیر ہے، بلاول بھٹو زرداری

datetime 10  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین ہمارا قومی لائحہ عمل اور وفاق کی زنجیر ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری کردہ بیان کے مطابق انہوں نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پوری قوم کو یومِ دستور کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ 1973کا آئین ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا قوم کو تحفہ اور امانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لیے متفقہ آئین کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے تمام سیاسی رہنماوَں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کے بعد ہماری قومی تاریخ کا دوسرا اہم ترین دن 10 اپریل 1973 ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 1973 کا آئین پاکستان کا حقیقی معنوں میں آئینہ دار ہے،جیسا کہ پاکستان ایک وفاقی ریاست ہے، تو ہمارا آئین ایک وفاقی آئین ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک ایک اسلامی ملک ہے، تو ہمارے آئین کی روح اسلامی تعلیمات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا ملک جمہوریت پسندوں کا ملک ہے، تو ہمارا آئین ایک جمہوری دستور ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین ہماری قومی یکجہتی و اتحاد کی ضمانت ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ جب سے آئین بنا ہے، اس پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں سے یہ برداشت نہیں ہوتا کہ عوام کو ان کا حق ملے، صوبے اپنے وسائل کے مالک ہوں اور قانون کے سامنے سب برابر ہوں،خود کو قانون سے ماوراء سمجھنے والی سوچ 1973کے آئین کو اپنا دشمن سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بنانے اور بچانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ بے مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آمر ضیاء الحق اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جنرل پرویز مشرف کی جانب سے آئین میں انڈیلی گئی آلائشوں کو

کامیابی سے ٹھکانے لگاکر 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی حفاظت و عملدرآمد اور جمہوری نظام کے ساتھ ہمیشہ کی طرح آج بھی کھڑی ہے اور آئین کو موم کی ناک سمجھنے والی سوچ کو حتمی شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…