ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، بلاول بھٹو زرداری

datetime 5  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور(این این آئی) وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، پورے پاکستان کو لیکچرز دیئے جاتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے اور کون سسیلین مافیا، ملک کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے،ہم نہیں مانتے ملک میں انصاف کا کوئی ادارہ ہے، ادارے میں چند افراد ضد پر اتر آئے ہیں،

سیاست کر رہے ہیں اگر سیاست کرنا ہے تو تیاری پکڑیں، ہم آپ کا سیاست میں مقابلہ کریں گے، ان کٹھ پتلیوں کو جواب دیں گے، تخت لاہور میں بیٹھ کر ان غیرجمہوری قوتوں کو جواب دیں گے۔خیرپور میں ملک کے پہلے ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاکہ سیاسی لڑائی لڑیں لیکن اپنے اپنے منشور کے مطابق عوام کیلئے کام بھی کریں،اگر سیاستدان نفرت، تقسیم، گالی کی سیاست کے بجائے منشور کی سیاست کرتے تو پاکستان کا فائدہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ اگر سیاستدان ایسا کرتے تو پاکستان کو معاشی ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے ملک کے ساتھ طاقت کا کھیل کھیلا گیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ میں بینظیر شہید کے علاوہ کسی کیلیے لائن میں کھڑی نہیں ہوئی۔چیئرمین پی پی نے کہاکہ آصف علی زرداری جب صدر تھے تو انہوں نے کوئی پاور اپنے پاس نہیں رکھی، انہوں نے اپنی پاور پارلیمنٹ کو دلوادی۔انہوں نے کہا کہ چند افراد جو ضد پر آگئے ہیں کہ سیاست کریں گے، تو ہم بھی سیاست پر اتر آئیں گے، آج بھی وہی پلان پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت 2018 میں سلیکٹڈ مسلط کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی وجہ سے سندھ کے عوام کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو نے کہاکہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کی بجائے منشور کی سیاست پر مقابلہ کرتے تو عوام کا فائدہ ہوتا، اس ملک کی نسلوں کے ساتھ طاقت ور طبقے نے کھیل کھیلا ہے،

طاقت کی لڑائی میں عوام کا فائدہ نظرانداز ہو جاتا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اپنے اختیارات دیگر ججز سے شیئر کرنے کو تیار نہیں ہیں،آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے، اور یہ پورے پاکستان کو لیکچرز دیتے ہیں کہ کون کرپٹ ہے کون نہیں، یہ لیکچر دیتے ہیں کہ کون سسیلین مافیا ہے کون نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ ہم پر نالائق اور نااہل وزیر اعظم مسلط کیا گیا جس نے معاشی بحران پیدا کیا، جب سارے صوبوں کا حق مارا جا رہا تھا تو از خود نوٹس کہاں تھا، تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی کی وجہ سے سندھ کے عوام کا نقصان نہیں ہونا چاہیے، ہم تخت لاہور میں جا کر بیٹھ کر غیر جمہوری قوتوں کو منہ کی دیں گے،

تخت لاہور میں بیٹھیں گے اور جواب دیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہاں پاکستان کے لوگوں کیلئے100فیصد علاج ہے، اب پاکستان کے عوام کڈنی کا آپریشن کروانے بھارت نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ لنگس اور کینسر کا مفت علاج ہے، آگے چل کر اور کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گمبٹ اسپتال پوری دنیا میں کسی بھی اسپتال کا مقابلے کرنے کو تیار ہے،دیگر اسپتالوں میں پیسہ دینا پڑتا ہے،  ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں وہ ٹیکنالوجی ہو کہ خود ادویات بنائیں،میں ایک سال بعد واپس آں گا تب تک یہاں ادویات بننا شروع ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان اور دنیا سے یہاں لوگ آکر مفت علاج کرواتے ہیں،گمبٹ کے ڈاکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ جو کہیں نہیں ہوتا وہ کام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں مفت علاج کا ایسا اسٹرکچر کھڑا کردیا گیا ہے جو ایک ماڈل ہے،ہم ہر ضلع، صوبے اور پھر ملک بھر میں ادارے قائم کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گمبٹ میں اتنا اچھا کام ہوتا ہے کہ لوگ یقین نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اتنی کردارکشی کی گئی ہے کہ لوگ ماننے کو تیار نہیں، جو ہماری کردار کشی کرتے ہیں ان کیلئے منہ توڑ جواب گمبٹ یونیورسٹی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…