نوشہرہ (این این آئی)تحریک انصاف کے ناراض رہنماء سکندر خان نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آل کے پی کے گڈز ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری سکندر خان نے کا پی کے 83 پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی لحاظ سے
تباہ و برباد کرکے چھوڑا ہے، عمران خاں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہونے کی بجائے الٹا پستی کی جانب چلا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے اعلان کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اناڑی حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کی بجائے الٹا معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے غربیوں کے چولہے ٹھنڈے ہو گے اور غریب فاکوں پر مجبور ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خاں کے دور اقتدار میں حکومتی کارندوں نے خوب عیاشیاں کی جبکہ غریب غریب تر ہوتا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والا عمران خاں اپنے دور اقتدار میں نہ تو نوکریاں دے سکا اور نہ ہی گھر بلکہ اس نے الٹا نوکریوں پر لگے ہوئے نوجوانوں کی نوکریاں ختم کر کے ان کو گھر بھٹنے پرمجبور کردیا۔اور ان کے غنڈوں نے کئی بیووں کے مکانوں پر قبضہ کرکے ان کو بے گھر کردیا۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں بھر پور طریقے سے آزاد حیثیت سے حصہ لے رہا ہوں اور کامیاب ہوکر اپنے حلقے کے عوام کی بھر پور خدمت کرونگا، تحریک انصاف کے دور حکومت میں نوشہرہ کا حلقہ پی کے 83 کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا، یہاں آکر دیکھ لے آج بھی یہاں گلیاں کوچے کچے ملے گے،
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سولر سسٹم کا زیادہ شور مچاتے ہے آکر بتائے کہا سولر سسٹم ہے،اس کے علاوہ اس حلقے میں گرلز اور بوائز ہائی سکولوں کا دیرینہ مسئلہ ہے لیکن تحریک انصاف نے اپنے کئے تمام تر وعدے ردی کی ٹوکری میں ڈال کر اس حلقے کے عوام سے منہ پھیرا اور اب ایک دفعہ پھر یہ لوگ ووٹ مانگنے کے لیے یہاں آئے گے لیکن اس دفعہ تحریک انصاف کی مکاری نہیں چلے گی اور آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو چاروں شانے چت کرکے شکست دونگا۔