کوہاٹ(این این آئی)کوہاٹ کے شہری علاقہ تپی میں مبینہ طور پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ دونوں پولیس کانسٹیبل قاسم اور کانسٹیبل آیاز موٹر سائیکل پر تراویح ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق دونوں شہداء کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔