لاہور ( این این آئی) لاہور میں ٹریفک وارڈنز نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مسلح ڈاکوئوں کو دھر لیا ۔دو مسلح ڈاکوئوں نے پیکو روڈ حافظ مٹھائی کی دکان پر واردات کی، واردات کے بعد ڈاکوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، دکانداروں کا شوروغل سن کر پیٹرولنگ آفیسر اعجاز اور ابرار نے تعاقب کیا، دونوں وارڈنز نے جان پر کھیلتے ہوئے مسلح ڈاکوئوں کو دھر لیا۔ شہریوں نے ڈاکوئوں کی درگت بنا دی، ملزمان کے قبضہ سے لوڈڈ پسٹل، میگزین برآمد کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔بہادری اور جوانمردی کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے وارڈنز کو شاباش دیتے ہوئے دونوں وارڈنز کو نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز ٹریفک کی روانی کے ساتھ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔