منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بس اب منتظر ہوں کب مجھے ٹیم میں موقع ملتا ہے، کرکٹر عابد علی

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ ان کی اب کھیل کے میدان میں واپسی مشکل ہے لیکن انہوں نے فائٹ کی اور وہ کھیل کے میدان میں واپس آ گئے۔ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 23-2022 میں حصہ لیا اور اب منتظر ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی کھوئی جگہ دوبارہ حاصل کریں، اس کے لیے انہیں فٹ بھی قرار دیا جا چکا ہے

اور وہ سخت محنت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، 35 سالہ اوپنر عابد علی رمضان کے مہینے میں بھی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا ہے کہ روزے کی وجہ سے ٹریننگ کا شیڈول ترتیب دینا پڑتا ہے لیکن روزے کی وجہ سے ٹریننگ کو کبھی چھوڑا نہیں ہے، دن میں ہلکی پھلکی ٹریننگ کر لیتا ہوں، جبکہ نماز تراویح کے بعد سخت ٹریننگ کرتا ہوں، جس میں نیٹ پریکٹس بھی شامل ہے۔عابد علی نے کہا کہ روزہ فرض ہے اس کو چھوڑا نہیں جا سکتا، بس کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ کیا شیڈول ترتیب دینا ہے اور کونسی ٹریننگ روزے میں بہتر رہتی ہے، اگر ہم روزے کی وجہ سے سب چھوڑ کر بیٹھ جائیں گے تو اس سے فٹنس متاثر ہوتی ہے اس لیے ضروری ہے ٹریننگ جاری رکھی جائے۔عابد علی نے کہا کہ دل کی تکلیف کی وجہ سے انہیں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہے، میں روٹین کے مطابق دوسرے کھلاڑیوں کی طرح ٹریننگ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بس اب منتظر ہوں کہ کب مجھے موقع ملتا ہے، جس طرح ڈیبیو سے پہلے میں نے پاکستان ٹیم کی نمائندگی کے لیے محنت کی تھی بالکل اسی طرح اب میں محنت کر رہا ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…