پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

ڈی این اے، گڑیا نے تین ماہ کی بچی کوترکیہ زلزلے کے 54 دن بعد ماں سے ملا دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کئی ایسے خاندان ہیں جن کے پیارے ان سے یا ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے یا وہ لاپتا ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں سے نہیں مل پا رہے ہیں۔ایسا ہی ایک واقعہ یاسمین باگداش کا ہے جس کی تین ماہ کی بچی زلزلے میں اس سے کھو گئی۔

دونوں ماں بیٹی 54 دن ایک دوسرے سے جدا رہیں۔ مگرڈی این اے کے تجزیے اور ایک گڑیا نے ماں بیٹی کے ملاپ کی راہ ہموار کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کی سوشل سروسز اور فیملی امور کی وزارت نے اعلان کیا کہ حکام نے ساڑھے 3 ماہ کی بچی کو اس کی ماں کے حوالے کر دیا ہے۔ ماں بیٹی کیڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا۔ دونوں کا ڈی این اے میچ کرگیا جس سیدونوں کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس بچی کا کوئی ڈیٹا نہیں تھا۔ اس کا نام بھی معلوم نہیں تھا۔ اسے زلزلہ آنے کے 128 گھنٹے بعد ملبے کے نیچے سے نکالا گیا تھا، اسے ملبے کے نیچے سے نکالے جانے کے بعد ریاست انطاکیا سے علاج کے لیے اضنہ کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ علاج کے بعد بچی کو دارالحکومت انقرہ میں گم شدہ افراد کے لیے قائم ایک پناہ گاہ میں لایا گیا۔ اس کے ساتھ ملبے تلے سے ملنے والی گڑیا بھی رکھی تھی اور یہی گڑیا اس بچی کے خاندان کے ساتھ تعارف کا ذریعہ ثابت ہوئی۔ بدقستمی سے بچی کے والد اور دو بھائی اس قدرتی آفت کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…