جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بہاولپور میں نواسے نے اپنی نانی کی جان لے لی

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وہاڑی/منڈی بہائو الدین /بہاول پور(این این آئی)پنجاب میں پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے جبکہ ایک اور واقعہ میں نواسے نے اپنی نانی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق وہاڑی کی تحصیل بوریوالا میں ایک گھر کی بیٹھک میں بیٹھے 4 افراد پر

نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ بورے والا کے علاقے عظیم آباد میں پیش آیا، جہاں چاروں نوجوان شہباز نامی نوجوان کے گھر کی بیٹھک میں ہوئے تھے کہ اچانک کھڑکی سے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔فائرنگ سے چاروں نوجوان زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں عمر نامی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ادھر منڈی بہائو الدین میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے گھر کے سربراہ کو قتل کر دیا، فائرنگ سے مقتول کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق واقعہ منڈی بہائو الدین کے علاقے ملکوال میں پیش آیا جہاں 50 سالہ ظفر اقبال اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں تھا کہ 3 نامعلوم مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے ظفر اقبال موقع پر ہی جاں بحق اور اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔خاتون کو طبی امداد کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔مقتول ظفر اقبال 12 مارچ کو مسقط سے واپس گھر عیدالفطر اہلِ خانہ کے ساتھ منانے آیا تھا۔پولیس کے مطابق

مقتول کے والد شیر محمد کی درخواست پر 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب بہاول پور کے علاقے ماڈل ٹائون سی میں نواسے نے نانی کو قتل کر دیا۔بہاول پور پولیس کے مطابق 65 سال کی خاتون کو ملزم نے چھری کے وار سے قتل کیا۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…