منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اقوام متحدہ، پاکستان نے بنگلہ دیش کی غیرقانونی نمائش رکوا دی

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے اقوام متحدہ میں بنگلہ دیش کی غیرقانونی نمائش رکوا دی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد بنگلہ دیشی نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے۔

اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا، نتیجتاً بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اس بات کو یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔30 مارچ کو بنگلہ دیشی اور بھارتی اخباروں نے دعویٰ کیا کہ اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ نام نہاد بنگلہ دیشی نسل کشی پر اقوام متحدہ میں تصویری نمائش منعقد کی گئی ہے، اس موقع پر پاکستان کے مستقل مشن نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھایا پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے موقف پیش کیا کہ یہ تصویری نمائش غیر قانونی ہے کیونکہ یہ ایسی جگہ پر کی جا رہی ہے جہاں اقوام متحدہ کے قوائد لاگو ہوتے ہیں۔پاکستانی مشن کے اہلکاروں نے اقوام متحدہ کی انتظامیہ کو یاد دلایا کہ اقوام متحدہ کے قوائد ایک ملک کو دوسرے ملک کے خلاف پراپیگنڈا کی اجازت نہیں دیتے اقوام متحدہ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یہ تصویری نمائش متنازعہ ہے۔پاکستانی مستقل سفیر منیر اکرم نے معاملہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے سامنے بھی پیش کیا نتیجتا بنگلہ دیشی مشن کو اپنے ٹویٹر اکانٹ سے نمائش کی تصاویر ڈیلیٹ کرنی پڑی۔اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل نے اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ نمائش کی کسی طور سے اقوام متحدہ سے توثیق نہ ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…