ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

کورونا پھر سر اٹھانے لگا، ایک جاں بحق، 26 کی حالت تشویشناک

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی مزید 106 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض کے جاں بحق ہونے اور 26 کی حالت تشویشناک اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصدریکارڈ ہوئی ہے۔ اتوار کواین سی او سی کے جاری تازہ ترین

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل4213 ٹیسٹ کئے گئے اور106 کیسزمثبت پائے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ایک مریض کے جاں بحق ہونیکی اطلاع ہے تاہم 26 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کراچی، لاہورکو کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں کی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کل 551ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے36 مریضوں کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے مثبت کیسوں کی شرح 6.53 فیصد رہی، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 413 ٹیسٹ کئے گئے اور24 میں کورونا مثبت پایا گیا، مثبت کیسز کی شرح 5.81 فیصد رہی، اسلام آباد میں 179 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 10 ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.59 فیصد رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…