اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نامور سینئر صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے عمران خان کو چلتا پھرتا جلسہ قرار دے دیا ۔سینئر صحافی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’ عمران خان کو جلسوں کی ضرورت نہیں رہی ، وہ خود ایک چلتا پھرتا جلسہ ہے ،
اسی لیے اس مائنس کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ دوسری جانب سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ’’مینار پاکستان لاہور میں اب تک ہونے والے تمام جلسوں بشمول عمران خان جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گئے ‘‘۔ سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر کامران خان نے کہا ہے کہ مینار پاکستان لاہور میں اب تک ہونے والے تمام جلسوں بشمول عمران خان جلسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گئے عمران خان کا بے ینی سے انتظار میں جاری کاؤنٹ ڈاؤن ۔ سینئر صحافی کا مزید کہناتھا کہ اکتوبر میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے کے بعد عمران خان کا پہلا عوامی جلسہ عام لاکھوں کا جم غفیر حتی المقدور حفاظتی انتظامات کیونکہ دشمن تڑپ رہا ہے کسی وقت بھی ایک اور وار کرسکتا ہے۔