پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

انوشکا شرما کو ’مسز کوہلی‘ پکارنا پسند نہیں آیا

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوشکا شرما کو ’مسز کوہلی‘ پکارنا پسند نہیں آیا

ممبئی(این ین آئی) بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو فوٹوگرافروں کی طرف سے انہیں ‘مسز کوہلی’ کہنا پسند نہیں آیا۔اداکارہ حال ہی میں ممبئی میں بالی وڈ ہنگامہ اسٹائل آئیکون ایوارڈز میں شرکت کی اور وہ سیاہ رنگ کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔انوشکا شرما جب تقریب میں پہنچی تو فوٹوگرافروں نے انہیں ‘مسز کوہلی’ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔اداکارہ نے اس موقع پر براہ راست ناراضی کا اظہار کرنے کے بجائے مزاحیہ انداز میں جواب دیا اور کہا کہ میرے کان بج رہے ہیں، شاید وہ کل سے ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔انوشکا کا اشارہ بھارتی اسپورٹس ایوارڈز کے بارے میں تھا جس میں انہوں نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ساتھ شرکت کی تھی۔اداکارہ اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو ‘چکدے ایکسپریس’ کے ساتھ اداکاری کے میدان واپسی کر رہی ہیں۔ یہ ان کے 5 سال کے وقفے کا اختتام ہوگا کیونکہ ان کا آخری کام 2018 کی فلم ‘زیرو’ تھا۔’چکدے ایکسپریس’ سابق ہندوستانی کپتان جھولن گوسوامی کے بارے میں ایک اسپورٹس ڈراما ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…