جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں، مفتاح اسماعیل

datetime 25  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ (ن)مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری نظر میں کوئی پلان بی نہیں ہوتا، آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے ہمیں اعلی سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو 5 سے 6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے، اگر پاکستان ڈیفالٹکرتا ہے تو یہ دنیا کے لئے بھی اچھا نہیں ہوگا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ لگتا ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ساتھ معاملات جوں کے توں ہیں، کم آمدنی والے افراد کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے، حکومت کے پاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پر سبسڈی کا جواب ہے۔انتخابات پر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، عدالت نے واضح طور پر کہا ہے 90 دن میں الیکشن ہونے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…