کوئٹہ (این این آئی)کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ڈھائی کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 600 ،5 کلو کا سلینڈر 1200 روپے مہنگا کردیا گیا، مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو گیس تو میسر ہے
ہی نہیں،متبادل ذریعے کے طور پور پر استعمال ہونیوالی ایل پی جی گیس کے سلینڈروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈھائی کلو سلینڈر کی قیمت 1300 روپے سے 1900 جبکہ 5 کلو سلنڈر کی قیمت 1600 سے 2800 روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھادیں۔دکاندار کے مطابق پیٹرول، ڈالر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلینڈر مہنگئے ہوئے ہیں۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گیس کی فراہمی اور لائنوں میں پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔ کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ڈھائی کلو کے سلنڈر کی قیمت میں 600 ،5 کلو کا سلینڈر 1200 روپے مہنگا کردیا گیا، مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔