پیرس (این این آئی )فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس وقت فرانس میں تنازعہ پیدا کردیا جب انہوں نے ٹی وی انٹرویو کے دوران اپنے ہاتھ چھپاکر اپنی کلائی سے قیمتی گھڑی اتار دی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ان سے فرانس 2 اور TF1 کے ساتھ ایک براہ راست انٹرویو کیا جارہا تھا۔ انٹرویو میں ان سے اپنے ملک میں متنازعہ ریٹائرمنٹ سسٹم میں اصلاحات اور احتجاج کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق میکرون کی گھڑی کی قیمت 80 ہزار یورو ہے اور وہ میٹنگ کے آغاز میں ریٹائرمنٹ کے قانون پر بات کرتے ہوئے اسے اپنی کلائی سے ہٹانے ہوئے نظر آئے۔میکرون کے قریبی نے میڈیا کو وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے برعکس صدر نے اپنی گھڑی کو چھپانے کے لیے نہیں اتاری بلکہ گھڑی اس لیے اتاری کہ انھوں نے اسے میز پر زور سے مارا تھا۔ایلیسی پیلس کا ردعمل فوری طور پر آیا اور انہوں نے بھی کہا کہ میکرون نے تکنیکی وجوہات کی بنا پر گھڑی اتاری تھی۔ وہ اسے ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے سے باقاعدگی سے پہن رہے تھے۔