لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے اور نااہل حکمرانوں کے مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے۔پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبہ پورا کردیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرکے توہین عدالت کی ہے۔پی ٹی آئی صدر نے سابق ارکان اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ضرور ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے، وزیر قانون رانا ثنا کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ حرف آخر نہیں، یہ کہنا کہ چیف جسٹس مداخلت نہیں کرسکتے، یہ بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں، نااہل حکمرانوں کے مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے۔