کراچی ( پی پی آئی) وفاقی حکومت نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سفارشات کی روشنی میں اخباری مالکان اور صوبائی حکومتوں سے مشاورت شروع کردی ہے کہ اخبارات میں قرآنی آیات کی بجائے ان کا مفہوم لکھا جائے کیونکہ اخبارات اور پوسٹرز میں قرآنی آیات کی شاعت کے بعد انھیں مناسب طریقے سے محفوظ نہیں کیا جاتا اس طرح قرآنی آیات کی بے حرمتی ہوتی ہی ۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں جو چیئرمین کمیٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت ہوا تھا یہ سفارش کی گئی تھی۔