عمران خان چاہتے ہیں اگلا بجٹ پی ڈی ایم حکومت دے، فیصل واوڈا

20  مارچ‬‮  2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’جرگہ ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش نہ ہوکر غلط کررہے ہیں عمران خان چاہتے ہیں اگلا بجٹ پی ڈی ایم حکومت دے میرے فون میں 15سال کا ڈیٹا ہے جومیرے ساتھ قبر میں جائے گا، ملک کی وجہ سے چپ ہوں چیزیں سیدھے راستے پر نہیں گئیں تو پھٹ پڑوں گا۔

عمران خان سے میرا اختلاف ان کی ذات اور زندگی کو بچانے کیلئے تھا، عمران خان کے قریب دو خاص سانپ انہیں اس جگہ لے جارہے ہیں جہاں انہیں اپنی زندگی کے لالے پڑسکتے ہیں، یہ لوگ عمران خان کو بند گلی میں لے آئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کو پاکستان میں کسی سے خطر ہ نہیں ہے، عمران خان کچھ لوگوں پر جو الزامات لگارہے ہیں وہ ان سے لگوائے جارہے ہیں، عمران خان جن لوگوں کے نام لے رہے ہیں وہ 0.001فیصد بھی ملوث نہیں ہیں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان آج بھی کسی کام کیلئے کہیں گے تو ساتھ کھڑا ہوں گے، پارٹی سے نکالے جانے کے بعد بھی وہی سب کررہا ہوں جو پارٹی میں رہ کر رہا تھا۔عمران خان نے مجھ سے تھرڈ کلاس بے ایمان چوروں کے ذریعہ جواب طلب کیا، میں نے پندرہ سال ان لوگوں کو پارٹی میں کچھ نہیں مانا، ہمیشہ کھل کر عمران خان کو بتاتا تھا کہ فلاں بے ایمان اور کرپٹ ہے، آج بھی خان صاحب کو نہیں معلوم کہ ان کے ایڈوائزر ان سے کیا کام کروارہے ہیں، یہ لوگ پچھلے پانچ سات سال سے عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھے، انہی لوگوں نے عمران خان کی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے لڑائی کروائی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کرمنلز پر مشتمل نااہل اور نکمی حکومت نے عمران خان کی مقبولیت انتہا پر پہنچادی ہے، عمران خان کے کارکنوں کے ساتھ اس نکمی حکومت سے نفرت کرنے والے بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، عمران خان چاہتے ہیں اگلا بجٹ پی ڈی ایم حکومت دے۔

الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے اسی لیے عمران خان ٹکٹ نہیں دے رہے،پاکستان میں عمران خان کو کسی سے ایک فیصد بھی خطرہ نہیں ہے، عمران خان سے اردگرد کے لوگ نام دلوارہے ہیں کہ کون انہیں قتل کرنا چاہتا ہے، عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کو ئی انہیں مارنا چاہتا ہے اس سے دوسرا ملک فائدہ اٹھاسکتا ہے،عمران خان نے حکومت کے گرفتاری کے ڈرامے کو سیاسی طور پر کیش کیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کبھی مار دھاڑ نہیں تھی ہم ان سب چیزوں کے خلاف تھے، ہم لوگ الطاف حسین کی دہشتگردی کیخلاف کھڑے ہوئے تھے آج ہم وہی کررہے ہیں، پی ڈی ایم کی تمام پارٹیوں نے پچھلے پانچ سال منصوبے کے تحت اسٹیبلشمنٹ کیلئے زہر اگلا، پی ڈی ایم جماعتوں نے اشاروں کنایوں میں اسٹیبلشمنٹ سے بغض دکھایا عمران خان نے واضح الزام لگایا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی اسٹیبلشمنٹ کی سپورٹ کے بغیر اقتدار میں آجائے،نواز شریف کو جنرل جیلانی لائے ، پیپلز پارٹی اور ہم بھی فوج کی پیداوار ہیں، بعد میں یہ سب جماعتیں اسی فوج کا گریبان پکڑنے کھڑی ہوگئیں، وقت ضرورت ہم کسی بھی آدمی کو سفید اور کسی کو کالا کردیتے ہیں، جس ڈھٹائی اور ننگے طریقے سے پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اسی ڈھٹائی سے باقی جماعتوں کو بھی سپورٹ کیا گیا۔

مریم نواز فیض حمید کا نام لیتی ہیں جنرل باجوہ کا نام نہیں لیتیں، عمران خان جنرل باجوہ کا نام لیتے ہیں فیض حمید کا نام نہیں لیتے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے قریب دو سویلین سانپوں کا نام اس وقت لوں گا جب دو خاص لوگوں کا نام بھی لوں گا جنہوں نے ملک میں قتل عام، کرپشن اور عدلیہ کو بدنام کیا ہے، جب تک ان دو خاص کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

عمران خان پر جب مشکل وقت آتا ہے وہ لوگ نظر نہیں آتے جو پریس کانفرنسیں کرتے ہیں، عمران خان کے اردگرد لوگ بیرون ملک کن ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں یہ پتالگایا جائے، ان سازشوں میں ملوث خاص، سانپ اور کچھ کیڑے دوسرے ملکوں کی ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان مقبولیت کے جوش میں ہوش نہیں کررہے ہیں، وہ آدمی کیا ہوگا جو اپنے محسن کی قبر کھود رہا ہو اور اپنے محسن کو ہٹا کر خود کو اس جگہ دیکھ رہا ہو، یہ چوہے عمران خان کی جان سے کھیلنے کو تیار ہیں ان کی چار دن میں چیخیں نکل گئیں، عمران خان کی زندگی کو پاکستان کے اندر سے خطرہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…