پی ایس ایل 8، ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام

19  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)پی ایس ایل 8 ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام رہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم ٹورنامنٹ کے بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے ہی حاصل کئے۔ملتان سلطانز کے عباس آفریدی کو بیسٹ بولر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا ،ٹورنامنٹ کے بیسٹ ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ بھی عباس آفریدی کو ملا۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان سب سے زیادہ 550 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر قرار پائے۔لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والا بیٹر قرار دیا گیا جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔ملتان سلطانز کے پلیئر کیرون پولارڈ کو بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز بھی ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے اپنے نام کیا۔ملتان سلطانز ہی کے بالر احسان اللّٰہ پی ایس ایل ایٹ کے بہترین بولر قرار پائے، انہوں نے ٹورنامنٹ میں 22 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر ا?ف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ لے اڑے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…