منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی عوام کو ملک بھر میں احتجاج کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کارکن فائنل تحریک کے لئے تیار رہیں عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں،آئی جی اور نگران حکومت مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،آئی جی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کوئی حیثیت نہیں،پنجاب حکومت بہت بڑی بدمعاش ہے،

آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زمان پارک سے اینٹی ٹینک اور دیگر اشیا ء برآمد نہیں کیں،پنجاب کا موجودہ وزیر اعلی چاہتا ہے کہ لاشیں گریں کیونکہ وہ انتخابات کی مہم کی اجازت نہیں دے رہا،مذاکرات کی کوشش مریم نواز گروپ خراب کر رہا ہے، مذاکرات کے بغیر مسائل کا کوئی حل نہیں،مہنگائی عروج پر ہے، خارجہ اور معاشی پالیسی تباہ ہو گئی ہے،ان کو صرف ایک بات تنگ کر رہی کہ عمران خان کو کیسے گرفتار کرنا ہے؟ایک خاتون نے تمام پی ڈی ایم کی جماعتوں کو ہائی جیک کر لیا ہے،زمان پارک میں چادر اور چار دیواری کو بری طرح پامال کیا گیا، وہاں ہونے والا ظلم کیمرے کی آنکھ نے دیکھا،زمان پارک میں جو ہوا اس سے ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائی گئیں۔حماد اظہر، ڈاکٹر شیریں مزاری،ڈاکٹر شہباز گل اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس فواد چوہدری نے کہا کہ ہم زمان پارک میں پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے لیکن تمام راستے بند ہیں، آرٹیکل 15 شہریوں کو آزاد نقل و حرکت کا حق دیتا ہے۔زمان پارک میں آپریشن کے دوران عمران خان کی اہلیہ،ہمشیرہ اور ملازمین کو ہراساں کیا گیا، ہم عمران خان کے ساتھ اسلام آباد جارہے تھے لیکن واپس آنا پڑا،آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے،مریم نواز نے جو پریس کانفرنس کی اس کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کے طور پولیس کی جانب سے جسے نامزد کیا گیا لیکن اسے بھی آپریشن کی اطلاع نہیں کی گئی،

ہم نے انہیں صبح کہا تھا اس کی اطلاعات ہیں جو غلط ہوگا،عدالت میں کہا گیا کہ سرچ وارنٹ کے ساتھ سرچ کیا جائے گا تو ہم نے کہا کہ ہم مکمل تعاون کریں گے لیکن انہوں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا،شیر گھر سے نکلا تو گیدڑوں اور بھیڑیوں نے حملہ کر دیا،ہم آئی جی پولیس اور دیگر افسران پر توہین عدالت کا کیس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی جو تفصیلات سامنے آئی ہیں

مریم نواز اور مریم اورنگزیب توشہ خانہ کی سب سے بڑی ملزم نکلیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون جس نے زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑا وہ خاتون ایجنڈا دیتی ہے کہ عمران خان کو پکڑنا ہے،مجھے بہت امید ہے کہ (ن)لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے قد آور رہنما آج کے زمانے پارک میں ہونے والے واقعہ پر مذمت کریں گے،

آئی جی اور حکومتی ترجمان نے جو پریس کانفرنس کی وہ سوشل میڈیا پر پہلے ہی پتا چل چکی تھی،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کل جو بھی معاہدہ ہوا زمان پارک آپریشن اس کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان عدالت کے حکم پر اسلام آباد گئے لیکن ابھی تک ان کی عدالت میں حاضری نہیں ہونے دی،لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اور محسن نقوی پرسنل ہوئے ہیں کیونکہ ظل شاہ کا قتل انہوں نے کیا ہے،

یہ لوگ مریم نواز کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،کارکن فائنل تحریک کے لئے تیار رہیں عمران خان کے پیغام کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں پولیس نے ملازموں کے پرس، گھڑیاں، موبائل، کھانے پینے کی چیزیں، جوس وغیرہ سب کچھ لے گئی ہے۔ پنجاب کے آئی جی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی کوئی حیثیت نہیں ہے،پنجاب حکومت بہت بڑی بدمعاش ہے،یہ دو ٹکے کے وزیر جن کو گھروں میں کوئی نہیں پوچھتا،آج وہ آئین و قانون کو روند رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگرد پارٹی نہیں،ہم عوام کے پاس جا کر احتجاج کر سکتے ہیں یا پھر انصاف کے لئے عدالتوں میں جا سکتے ہیں،آئی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے زمان پارک سے اینٹی ٹینک اور دیگر اشیا ء برآمد نہیں کیں،پنجاب کا موجودہ وزیر اعلی چاہتا ہے کہ لاشیں گریں کیونکہ وہ انتخابات کی مہم کی اجازت نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی کوشش مریم نواز گروپ خراب کر رہا ہے، مذاکرات کے بغیر مسائل کا کوئی حل نہیں۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ

جو کچھ پاکستان میں ہو رہا ہے یہ ریاستی دہشت گردی ہے،یہ لندن پلان ہے پائن ایپل ڈی اور پائن اپیل مریم کو لانے کی تیاری ہو رہی ہے۔آئی جی سراسر جھوٹ بول رہا ہے،پاکستان کو انہوں نے فاشسٹ ریاست بنا دیا ہے،عمران خان کی رہائشگاہ کا گیٹ توڑا گیا ہے، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،ڈار کہتا ہے کہ جوہری پروگرام اور لانگ رینج میزائلوں کے پروگرام کو بند کرنے کی بات کی گئی لیکن دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، لندن پلان کے تحت ڈار اور نواز شریف اندر خانے کیا کر رہے ہیں

جو یہ لانگ رینج میزائلوں کے پروگرام کو ختم کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو بتانا پڑے گا کہ اپنے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے،مریم نواز کہتی ہے کہ اگر ہم چاہتے تو گرفتار کر سکتے تھے تم ہو کیا،کیا اسٹبلشمنٹ مریم نواز کے ساتھ ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ زمان پارک میں آپریشن غیر قانونی ہے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے،گھر کا دروازہ جس طرح سے کرین سے توڑا گیا وہ سب نے دیکھا،سوشل میڈیا پر چل رہا ہے کہ اسلحہ باہر سے لایا گیا اور گھر کے اندر رکھا گیا،

پولیس نے یہ آپریشن کسی کی تسکین کے لئے کیا ہے۔انہیں بتانا ہے پیٹرول بم شیشے کی بوتل میں ہوتا ہے پلاسٹک کی بوتل میں نہیں،پی ٹی آئی ایک پرامن جماعت ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ہم نے دہشتگردوں کو رکھا ہوا تھا یہ قابل مذمت ہے، ہم جو بھی کریں گے وہ پر امن طور پر کریں گے،احتجاج تو ہوگا پورے ملک میں لیکن پرامن ہوگا،یہ لوگ ذہنی معذور ہیں، یہ ملک ایسے نہیں چلے گا،،نگران حکومت یہ نہ سمجھے کہ یہ انتخابات سے فرار حاصل کر لیں گے،آئی جی اور محسن نقوی کو سمجھنا چاہیے کہ ان کو کٹہرے میں آنا ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ حسین نواز کی ایک تصویر لیک ہوئی تھی تو کتنا واویلا مچایا گیا تھا،کوتاہی ہماری ہے کہ جب ہمیں حکومت ملی تھی تو ہم نے انکے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جو ان بھیڑیوں کے ساتھ کیا جانا چاہیے تھا۔کیمپ اکھاڑنے تھے تو گھر کے اندر کیوں آپریشن کیا گیا،عمران خان مڈل کلاس سے نکل کر وزیر اعظم بنا،یہ لوگ مڈل کلاس کو سبق سکھانے کے لئے یہ سب کر رہے ہیں کہ مڈل کلاس سے کوئی نہ آ سکے،ہمیں ننگا کر کے تشدد کیا گیا،(ن)لیگ کے دو بڑوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں جنہوں نے آپ کی ویڈیو ہمیں بھیجی،

آج بھی (ن)لیگ کے بڑوں نے اس آپریشن کے حوالے سے ہم سے معذرت کی،آئی جی صاحب (ن)لیگ کے ایک سینیٹر بننے اور مشیر بننے کے لئے کامیاب امیدوار ہیں۔ انتخابات آنے دیں آپ کے اپنے گھر کے لوگ پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔کوئی بھی ذی شعور انسان آج کے واقع کے بعد ان کا ساتھ نہیں دے گا،یہ ہیبت ناک صاحب جن کا نام عامر میر ہے ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ عمران خان ان کو معاف کر چکا ہے۔مریم نواز صاحبہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئے گا لیکن آپ کے گھر کا گیٹ نہیں توڑا جائے گا۔فاضل عدلیہ سے درخواست ہے کہ فواد چودھری کی درخواست پر فیصلہ سنائیں اور نگران وزیر اعلی، آئی جی اور دیگر کے خلاف کاروائی کا حکم دیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…