پرویز الٰہی کے بیٹے، بہو کی 13 ارب کی پراپرٹی و بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

18  مارچ‬‮  2023

لاہور(این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدری چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے متعدد افراد اور شریک ملزمان کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دئیے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے ارکان کے خلاف

منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور چوہدری غلام رسول کی عدالت نے پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پراپرٹیز، بینک اکاونٹس ایف آئی اے کی درخواست اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر منجمد کیے، پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت منجمد کیے گئے ہیں۔فیصلے کے متن کے مطابق پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات مکمل ہونے تک منجمد رہیں گے، عدالت نے شریک ملزموں کے 22 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے، بینک اکاؤنٹس میں تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے بھیجے گئے ہیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی بینک اکاؤنٹس اور بے نامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا، گزشتہ دور میں چوہدری فیملی نے فرنٹ مینوں کے ذریعے منی لانڈرنگ سے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔عدالت نے راسخ الٰہی اور ان کی اہلیہ کی اربوں روپے کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس جبکہ مونس الٰہی کی اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شریک ملزمان احمد فاران خان، محمد رشید، عامر سہیل اور ارشد اقبال کے بھی بینک اکاؤنٹس و پراپرٹیز منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے چوہدری برادارن کے فرنٹ مین قیصر اقبال بھٹی اور عابد احمد بھٹی کے بینک اکاؤنٹس جبکہ شریک ملزمان کی تقریباً 10ارب روپے مالیت کی 17 ہزار 420 کنال اراضی منجمد کرنے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…