پاک سوزوکی نے موٹر سائیکل پلانٹ بند کر دیا

18  مارچ‬‮  2023

کراچی (این این آئی)پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے پارٹس اور دیگر بنیادی پرزہ جات کی کمی کے باعث موٹرسائیکل پلانٹ 20 مارچ سے 31 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹاک فائلنگ میں پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے کہا کہ کار اسمبل پلانٹ کام کرتا رہے گا۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2023 کے ابتدائل 8 ماہ کے دوران 27ہزار 792 بائیکس

اسمبل اور 24ہزار 981 بائیکس فروخت کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 24ہزار 613 اور 24ہزار 515 یونٹس کے مقابلے میں بالترتیب 13 فیصد اور 2 فیصد زیادہ ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کے شروع میں ڈونگ فینگ ٹرک اور جے اے سی گاڑیوں کے اسمبلر گندھارا نسان لمیٹڈ نے پارٹس کی قلت کے سبب 6 سے 10 مارچ تک پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔اسٹاک فائلنگ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ 13 مارچ سے متبادل ہفتہ وار بنیادوں پر پیداواری سرگرمیاں شروع کرے گی۔گندھارا نسان لمیٹڈ نے کہا تھا کہ اس کی وجہ سے پوری سپلائی چین میں خلل پڑا ہے اور وینڈرز کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچرز نے ملک کی خراب ہوتی معاشی صورتحال کی وجہ سے صنعت کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا، خاص طور پر روپے کی قدر میں کمی اور درآمدات پر پابندیاں بڑے پیمانے پر پیداوار بند کرنے کا باعث بنی ہیں جس کی وجہ سے آٹو سیکٹر میں نوکریاں ختم ہو رہی ہیں۔اسی طرح سے گزشتہ ماہ کے آخر میں سازگار انجینئرنگ لمیٹڈ نے 27 فروری سے 4 مارچ کے دوران کاروں کا پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سازگار انجینئرنگ نے پلانٹ بند کرنے کی وجہ حکومت کی جانب سے پارٹس اور ایسیسریز کی درآمدات کو کم کرنے کے سخت اقدامات کے سبب سپلائی چین متاثر ہونے کو قرار دیا تھا۔اس سے قبل انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ناموافق معاشی صورتحال کے سبب طلب میں کمی اور خام مال کی قلت کی وجہ سے چوتھی بار یکم فروری سے 14 فروری تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔آٹو وینڈر ایگری آٹو انڈسٹری لمیٹڈ (اے آئی ایل) نے بھی فروری کے مہینے جزوی بندش کا اعلان کیا تھا اور اس کی وجہ آٹو مینوفیکچرز کی جانب سے پارٹس کی کم طلب کو قرار دیا تھا۔اسی طرح پاک سوزوکی موٹر کمپنی (لمیٹڈ) نے بھی 2 سے 6 جنوری تک اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے وینڈرز کو خام مال کی درآمدات اور کمرشل بینکوں کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس میں مسلسل بڑی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…