جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

لاہور پولیس زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل

datetime 18  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ پی پی آئی)لاہور پولیس زمان پارک کے علاقے میں واقع عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ عدالتی احکامات کے خلاف زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ گھر پر صرف ایک نہتی گھریلو خاتون موجود ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جس سیاسی لیڈرز کے پاس عوام کی طاقت ہوتی ہے وہ غنڈوں کا سہارا نہیں لیتے،ایک شخص ملکی مفادات سے کھیلتے ہوئے نہیں ڈررہا اور نوجوانوں سے ریاست پر حملے کرواتا ہے۔لیگی رہنمامریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک میں اس وقت دہشت گرد اور کلعدم تنظیموں کے کارکنان موجود ہیں۔ 65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان عدالتوں میں مطلوب تھے اور وہ وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، متعدد سماعتوں میں عمران خان عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان ہر فورم پر اپنی بیماری کا رونا رورہا ہے اور جان کو خطرے کا بہانہ بنارہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چور، کرپٹ، جھوٹا اور دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے، ایک شخص ڈنڈے، کلاشنکوف، غلیلیں لیکر عدالت جاتا ہے۔ کیا انصاف جتھوں اور دھمکیوں سے ڈر گیا ہے؟ عدالت جانے والا گاڑی پر ڈنڈے اور اسلحہ لہرارہا ہے مگر ریلیف مل رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، لاڈلے اور غنڈے کو ریلیف کا بنڈل مل رہا ہے، کیا عمران خان قانون اور آئین سے بالاتر ہے؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جرائم سب کو معلوم ہیں، صدر،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرسے آئین شکنی کرواتاہے، ایک دہشتگرد کھلے عام گھوم رہا ہے۔ ترازو کے پلڑے برابر کیے جائیں

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…