پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

جوہری میزائلوں کو ترک کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں، اسحاق ڈار

datetime 17  مارچ‬‮  2023 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وفاقی خزانہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے “غیر روایتی” رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں کو ترک کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہیں اور کسی کو یہ بتانے کا کوئی حق نہیں ہے کہ

پاکستان کے پاس کتنی رینج کے میزائل ہو سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سینیٹ کے خصوصی اجلاس میں کئی ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ بتانے کا حق نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس کتنے میزائل ہیں اور اس کے پاس کون سے ایٹمی ہتھیار ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ وزیر خزانہ نے جوہری میزائلوں کا معاملہ عوامی سطح پر لایا ہے۔ حال ہی میں چند پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ ایک مغربی ملک کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائل پروگرام کو ترک کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا۔قب لازیں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے جس طرح سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے تین روز یہاں امن ، نظم و ضبط اورایک دوسرے کا احترام اور برداشت کا کلچر دیکھا اللہ کرے یہ سلسلہ ہمیشہ برقرار رہے ۔جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اجداد کی جانب سے علیحدہ مملکت کے قیام کے مقاصد کو مد نظر رکھنا ہو گا ، ان تین روزہ تقریبات کے دوران امن ، ڈسپلن اور برداشت کے علاوہ ایک دوسرے کا احترام دیکھا ، یہ کسی بھی مہذب پارلیمان اور جمہوری نظام کی بنیاد ہے ، میری یہ دعا ہے کہ یہ ماحول جو یہاں نظر آیا وہ ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان عالمی معیارات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کر رہاہے

رابطے اور شفافیت پارلیمان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتظامی اور پالیسی اقدامات سے وفاق ، جمہوریت اور گورننس مضبوط ہو گی ، سینیٹ کی کارروائی میں عوامی شرکت احسن اقدام ہے ، اس سے عوام کا پارلیمانی جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت ، پارلیمان ، قانون سازوں اور پاکستان کے عوام کے لئے وقت ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ وفاق اور وفاقی اکائیوں کا وقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 50 سال قبل اس سینیٹ کا قیام پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے اور اس سے وفاق پاکستان کو استحکام ملا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے

ساتھ ساتھ سابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے وفاق کو درپیش مسائل کا یہاں تذکرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ایک روشن مستقبل اپنے سامنے نظر آرہاہے ، اس ایوان ،اپنے محبوب وطن اور اپنے عوام کے لئے روشن مستقبل نظر آرہاہے ، کلمہ کی بنیاد پر حاصل ملک کو اللہ ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…