بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شاداب نے بابراعظم کو ’’سابق کپتان‘‘ پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا

datetime 17  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کو سابق کپتان پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا۔اس موقع پر شاداب خان کا کہنا تھا کہ بابر ہمارے کپتان ہیں وہ بادشاہ ہیں تو میں انکا وزیر ہوں ۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے

سابق کوچ ثقلین مشتاق نے بتادیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے شاداب خان کا انتخاب کیوں کیا۔ثقلین مشتاق حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ شاداب خان کی کس خصوصیت کو دیکھتے ہوئے انہیں داماد بنانے کا فیصلہ کیا؟۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ شاداب خان کی 2 عادتوں کو دیکھ کر میں نے اسے داماد کے طور پر قبول کیا، پہلی یہ کہ شاداب کی والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے ان سے کہا کہ والدین میرے لیے رشتہ دیکھیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ شاداب خان 5وقت کا نمازی ہے، میں نے جتنا عرصہ اس کے ساتھ گزارا مجھے اس میں کوئی غلط بات نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان نماز پڑھنے کے لیے سب کو بلانے کے لیے دروازے کھٹکھٹاتا تھا، اس کی یہ بات مجھے پسند تھی، ان دو چیزوں کو سوچ کر میں نے شاداب کو بطور داماد قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…