لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل کی تاریخ بارش کے خطرے کے سبب تبدیل کردی گئی ہے اور اب لیگ کا فائنل اتوار کے بجائے ہفتے کے روز ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لیگ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور پی سی بی کے ساتھ ساتھ فرنچائزیں بھی فکرمند ہیں کہ فائنل کو بارش کی وجہ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 19 مارچ بروز اتوار کو شیڈول فائنل میچ اب 18مارچ بروز ہفتہ کو کھیلا جائے گا اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ ہفتے کے روز ہونے والے فائنل میچ میں بھی استعمال ہو سکیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ، نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوگیا
-
لاہور، غیرملکی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا
-
دکان پر فائرنگ، باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
-
پیٹرول صارفین کیلئے اہم خبر، آئی ایم ایف نے بڑا مطالبہ کردیا
-
جنوبی امریکی ملک نے شہریت کی مشروط پیشکش کر دی
-
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کامیاب، اہم معاہدے کا ڈرافٹ تیار
-
ایک لاکھ طلبا کو الیکٹرک بائیکس دینے کا منصوبہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا
-
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ ہے؟کیپٹن (ر)صفدر نے بتا دیا
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
’نشے میں دھت ڈائریکٹر رات گئے دروازے پر آتا رہا‘، سوارا بھاسکر کا اہم انکشاف
-
لاہور میں مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی نے واپس آذربائیجان جانے سے انکار کردیا



















































