ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مودی بڑھکیں مارتے رہے اور پاکستان نے بھارت کو گھرمیں گھس کر مارا،کانگریس

datetime 16  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)راجستھان کے شہر جے پور میں مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی آوازیں بلند ہونا شروع ہوگئیں،راجستھان میں کانگریس رہنما سْکھ جندر سنگھ رندھاوا نے مودی کے پلوامہ ڈرامے کا پردہ چاک کر دیا،سکھ جندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ پلوامہ حملے کی انکوائری

رپورٹ اب تک منظرِ عام پر کیوں نہ آئی؟ مودی جی نے کہا تھا گھر میں گھس کر ماریں گے، لیکن الٹا پاکستان نے گھر میں گھس کر مار دیا،دیکھنا ہو گا کہ پلوامہ حملہ کسی سیاسی فائدے کیلئے تو نہیں کروایا گیا تھا،کیا مودی نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کیلئے تو نہیں کروایا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پلوامہ حملہ14فروری2019کو لیتھی پورہ میں پیش آیا،اپریل 2019میں انتخابات میں پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی،مودی ہندوستان کا بیڑہ غرق کر رہا ہے اگر اقتدار میں رہا تو ہندوستان ختم ہو جائے گا،مودی خاص طور اڈانی کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح ہندوستان کو تباہ کرنے کے لئے لایا،کانگریس رہنما نے مزید کہا کہ مودی دیش بیچ رہا ہے۔مودی کے ہوتے ہوئے ہم غلامی کی طرف جا رہے ہیں، سْکھ جندر سنگھ رندھاوا کی ہنڈِن برگ سکینڈل کے مرکزی کردار اور مودی کے یارِ خاص گوتم اڈانی پر بھی سوالات اٹھا دیئے،دوسری جانب کانگریس کی طرف سے آئینہ دکھانے پر بی جے پی رہنما تلملا اٹھے،مودی سرکار نے کانگریس رہنما کے بیانات کو غداری سے تشبیہہ دے دی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…