لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو اتوار کو جلسے سے روک دیا

16  مارچ‬‮  2023

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ حماد اظہر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144نافذ نہیں کی جاسکتی۔

عدالت نگراں پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے اور مستقبل میں بھی دفعہ144کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کرے۔عدالت نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں گذشتہ چند ماہ سے اس قوم کی کتنی بے عزتی ہوئی ہے۔آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے پولیس پر حملے کی تیاری کی تصاویر عدالت میں پیش کردیں اور کہا کہ جتنی ہماری بے عزتی ہوئی ہے وہی کافی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ عدالت نے آئی جی پنجاب سمیت پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بیٹھ کر معاملات کلیئر کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی کا مسئلہ اور دفعہ 144 کا معاملہ بیٹھ کر حل کریں۔عدالت نے آئی جی پنجاب اور تحریک انصاف کو آپس میں باہمی مشاورت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ آپ لوگوں نے جو بھی ریلی نکالنی ہو اس کا پندرہ دن پہلے پلان دیں کوئی شادی بھی کرتا ہے تو پہلے پلان کرتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے۔

آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے ساتھ بیٹھیں اور میکانزم بنائیں۔خدا کا واسطہ ہے سسٹم اور قوم کی زندگی کو چلنے دیں۔جسٹس طارق سلیم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی اتوار کو ریلی یا جلسہ نہیں روکتی تو میں حکم نامہ جاری کردوں گا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت آج (جمعہ ) تک ملتوی کر دی گئی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…