ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا‘ لاش بیگ میں چھپا دی

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں سفاک بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر باپ کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرکے بیگ میں چھپا دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پیش آیا جہاں جواں سال بیٹے نے 62سالہ باپ کو ہتھوڑے کے وار کرکے

قتل کردیا اور لاش کے ٹکڑے بھی کردیے۔ مقامی پولیس کے مطابق واقعہ سورج کند کالونی میں پیش آیا جہاں 30سالہ سنتوش کمار گپتا نے اپنے والد پرشانت گپتا کو جائیداد کے تنازع پر ہتھوڑے کے وار کرکے قتل کیا جس کی اطلاع ملزم کے بھائی نے پولیس کو دی۔ پولیس کا بتانا تھاکہ ملزم کے بھائی کی جانب سے اطلاع دینے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا جس کے مطابق ملزم سنتوش نے جائیداد کے معاملے پر باپ کو قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کرکے سوٹ کیس میں بند کردیے، ملزم نے یہ سوٹ کیس گھر کے پیچھے زمین میں چھپا دیا،پولیس کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت مقتول گھر میں اکیلا تھا اور ملزم نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کی جس سے اس کا باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، مقتول کے بیٹے کی جانب سے شکایت درج کرانے پر لاش کو گھر کے پیچھے سے برآمد کرلیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…