منگل‬‮ ، 14 اپریل‬‮ 2026 

الیکشن شیڈول کے بعد دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے،اس کی سزا آرٹیکل 6ہے،چودھری پرویز الٰہی

datetime 13  مارچ‬‮  2023 |

لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد لاہور میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6ہے۔سابق وزیراعلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق ایم پی اے نوابزادہ منصور علی خان، عون حمید ڈوگر و دیگر نے ملاقات کی،

ملاقات میں سیاسی صورتحال، انتخابات کی تیاریوں، پی ٹی آئی کی ریلی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران مرکزی صدر تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مریم نواز سرکاری خرچے پر جلسے جلوس اور تنظیمی اجلاسوں میں کھل کر اعلی عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہی ہیں، مریم نواز کو آئین کی خلاف ورزی پر کوئی روکنے والا نہیں ہے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیاں روکنا خلاف آئین ہے، لاہور میں دوبارہ دفعہ 144کا نفاذ غیر آئینی ہے جس کی سزا آرٹیکل 6ہے، تمام نمائندے ریلیوں کی صورت میں کاغذات جمع کروانے جائیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہے، ایسی صورتحال میں دفعہ 144کا نفاذ کیسے ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا خوف ان کو رات کو سونے نہیں دیتا، وفاقی حکومت کی ایما پر پنجاب کی بگل بچہ حکومت الیکشن کا ماحول نہیں بننے دے رہی، تمام سیاسی پارٹیوں کو آئین پاکستان سیاسی مہم چلانے کا حق دیتا ہے، پی ایس ایل میچ کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سابق وزیر اعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا میچ قذافی سٹیڈیم میں ہے اور ریلی داتا صاحب کی طرف جانی ہے، عقل کے اندھوں کو پتہ ہی نہیں کہ پی ایس ایل اور ریلی کا روٹ الگ الگ ہے، ان کی عقل پر مٹی پڑی ہوئی ہے، انتخابی مہم کی راہ میں رکاوٹ بن کر کسے خوش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کی سب سے بڑی کام یابی


وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…