ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کسی وقت بھی پاکستان آ سکتے ہیں، وزیر اطلاعات کا اہم اعلان

datetime 12  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بھیانک سیاسی کاروبار کیلئے کتنی ماؤں کی گودیں اجاڑوگے؟، گدھ کی طرح لاشوں کا انتظار کرتا ہے، لاشوں کو اپنی سیاسی خوراک اور ایندھن بنا لیا ہے انارکی افرا تفری پھیلانے کیلئے لاشوں کو ایندھن بنانا چاہتاہے، جب بھانڈا پھوٹ جائے

تو تحریک کی کال دے دیتے ہو،اقتدار جاتا ہوا نظر آیا تو عمران خان کی عالمی سازش امریکہ سے ہوتی ہوئی نگران وزیراعلی پنجاب تک آگئی،انہوں نے کہا کہ سازشی شخص ملک کو کھا جائے گا، اس نے معاشرے کو تباہ کر د یاہے، نوجوان نسل کے دماغوں کو تباہ کر دیا، یہ اسی طرح بے نقاب ہوتا رہے گا، جرم اور قتل کبھی چھپ نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ اگر قتل کا شائبہ بھی تھا وہ وہ زمان پارک میں تھا، جب کوئی قتل ہوتا ہے تو سب سے پہلے یہ سوال اٹھتا ہے اس کا سب سے زیادہ فائدہ کسے پہنچا ہے، عمران خان کا باڈی لینگوئج سب کے سامنے ہے،اسے تو جاں بحق ہونے والے کارکن کے گھر میں بیٹھے ہونا چاہیے تھا، لیکن اس نے سب سے زیادہ پریس کانفرنسیں کیں،ٹوئٹس کیں،قتل کو چھپایا، تم مریم نواز کی آڈیو چلاتے ہوئے، بتاؤ مریم آڈیو میں کہہ کیا رہی ہیں کہ حادثہ ہوا ہے۔ تم کہتے ہو ایف آئی آر کٹوائی ہے، جب کسی پر شائبہ ہوگا تو ایف آئی آر کٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائفر،لانگ مارچ،جیل سے بچوں کی تحریک کے بعد اب یہ لاشوں کی سیاست کا منتظر ہے،کیونکہ فارن فنڈنگ سے جو کام کرنا تھا وہ بھی ناکام ہو گئی،سائفر ناکام ہو گیا تم ایک ناکام شخص ہو، تمہاری سیاست دفن ہو گی، تمہاری غلاظت کی سیاست اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے جو ملک کے خلاف سازش کے لئے استعمال ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جواب نہیں ہے اس لئے وہ تلاشی دینے کے لئے تیا نہیں ہے،دوسروں کو چور منی لانڈرڈ کہنے والا ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا چور ہے،

اسے دوسروں کی جیب میں ہاتھ ڈالنے کی عادت تھی اس لئے اس نے ملک کی جیب میں ہاتھ ڈالنا شروع کر دیا اور اربوں کی چوریاں کیں انہوں نے کہا کہ جو عدالت اس سے سوال کرتی ہے اسے گالی دیتا ہے دھمکاتا ہے لیکن پھر بھی اس کو عدالتیں استثنیٰ دیتی ہیں، ضمانتیں دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم دوبارہ حکومت میں آئے اگر ہمارا مقصد سیاسی انتقام ہوتا تو عمران خان نے جو ڈاکے ڈالے ہیں

اس کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال سکتے تھے جس طرح اس نے ہمارے ساتھ کیا تھا لیکن ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ یہ سیاسی جماعت نہیں دہشتگردوں سازشیوں اورغنڈوں کا گروہ ہے۔چار سال جن لوگوں نے اسے مسلط کیا انہوں نے پاکستان سے بدلہ لیا اس کا حساب ہونا چاہیے۔اس کا سازشی دماغ ہے یہ ملک کے خلاف سازش کرتا ہے، جب عدالت بلائے تو تحریک کی کال دے دو، عدالت بلائے تو پلستر والی ٹانگ کے ساتھ آ نہیں سکتا۔

ملک میں قانون ہے اور اس کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جو 22کروڑ عوام کے ساتھ ہوتا ہے، یہ عدالت بلائے تو نہیں آتا،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144جواس شخص کے لئے ہے جسے عدالت بلائے جو ملزم ہے، جو ملک میں گولیاں برسا کر لاشوں کا انتظار کرتا ہے ملک میں فارن ایجنٹ ہے، جو اپنی بیٹی کو قبول نہیں کرتا جس کا کیس عدالت میں لگا ہوا ہے، جس نے توشہ خانہ میں ڈاکہ ڈالے، جسے عدالت کٹہرے میں بلاتی ہے اور وہ کہتا ہے میں نہیں آؤں گا،

جب عدالت بلاتی ہے تو عدالت کے دروازے اور کیمرے توڑتا ہے اور جج کو کہتا ہے میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا، یہ انارکی اور افرا تفری پھیلانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یہ تو چاہتا ہے ملک میں انتشار پھیلے،یہ عورتوں کو ڈھال بناکر اندربیٹھا ہوا ہے،ضمانت پارک میں چھپا بیٹھا ہے۔عدلیہ کو سوچنا پڑے گا یہ لمحہ فکریہ ہے جو گالی دیتا ہے مجرم ہے عدالت پر حملہ آور ہوتا ہے دھاوا بولتا ہے جج کی توہین کرتا ہے اس کو سوال و جواب کے لئے بلایا جارہا ہے لیکن اس کو استثنیٰ اور ضمانتیں دے دیتے ہیں، پھر عدالت میں کون پیش ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کسی وقت بھی پاکستان آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود غریبوں کے لئے سب سے بڑا رمضان پیکج دیا جارہا ہے، اس میں غریبوں کو مفت آٹا ملے گا، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندے ہوئے ہیں لیکن وزیر اعظم شہباز پھر بھی ہر لمحے سوچتے ہیں کس طرح عوام کو ریلیف دیا جائے، یہ پیکج پنجاب تک محدود نہیں، دوسرے صوبوں کو بھی کہا گیا ہے کہ اسپر ورکنگ کریں اور مفت آٹا تقسیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پتہ ہے جب پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے والا ہے تو لاہور میں تحریک کی کال دیدی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…