راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے اٹھائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان اور محمد رضوان بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا، عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز بنائے اور محمد نواز کا شکار بنے، ان کی اننگ میں نو چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، محمد رضوان 55، رئیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 263رنز کا ہدف دیا، اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ مل گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔