منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار وزیر اعظم ہوں گے،پرویز الٰہی

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے۔چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی جن میں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ،

سیاسی رہنما چودھری نعیم الدین وڑائچ، چودھری وسیم الدین وڑائچ اور چودھری اعجاز احمد وڑائچ شامل تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے۔سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور میں 8مارچ کو زمان پارک میں نگران وزیراعلی نے سانحہ ماڈل ٹائون کی خونی تاریخ دہرائی ہے، اس خونریزی کا حساب نگران وزیراعلی کو ہر صورت میں دینا پڑے گا، رانا ثنا اللہ سانحہ ماڈل ٹائون، سانحہ 25مئی اور سانحہ زمان پارک میں براہ راست ملوث ہیں۔سابق وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے، الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد پنجاب میں انشا اللہ عمران خان کی حکومت دوبارہ قائم ہونے میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں یہ پی ڈی ایم کی حکومت پہلی حکومت ہے جو الیکشن سے بری طرح خوفزدہ ہے، پی ڈی ایم الیکشن سے فرار کے حیلے بہانے کر کے عملی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…