پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے،حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے،حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے

لیکن عوام کا نام ہی ریاست ہے، انتخابات ہی ملک کی بقا ہے،نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جو کچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اس کا دفاع کرتے رہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو، پولیس نے علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اس کے والد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا، جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا نہیں، پاکستان کو ایشیا پیسیفک اور انڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے، امریکہ نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ہے، اسحاق ڈار 200کا ڈالر کرنے آئے تھے 300کا کر دیا ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے لیکن عوام کا نام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقا ہے، حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے، قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…