ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کے بعد کسی اور فرنچائز میں جانے کا دل نہیں چاہتا، زمان خان

datetime 9  مارچ‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے کے بعد کسی اور فرنچائز میں جانے کا دل نہیں چاہتا۔اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلندرز کا ماحول بہت انجوائے کررہے ہیں، ٹیم میں فیملی جیسا ماحول ہے،

اگر شکست بھی ہو تو یہ نہیں لگتا کہ میچ ہارے ہیں اور ٹیم ایک دوسرے کے حوصلے بلند کرتی ہے تاکہ آئندہ کیلئے اچھا ہوسکے۔زمان خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی وکٹ لینا چاہتا ہوں، اب تک موقع نہیں ملا لیکن آگے آنے والے میچز میں بابر کی وکٹ لینے کی کوشش کروں گا۔21سالہ زمان خان گزشتہ برس لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ بنے اور فرنچائز کو پہلی مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، گو کہ زمان اس سے قبل ناردرن ریجن کی جانب سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے تھے لیکن قلندرز کی جانب سے کھیل کر ہی وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔یرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں حارث رف اور شاہین آفریدی جیسے بولرز کا ساتھ ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں، ان دونوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، کبھی کچھ پوچھ لیتا ہوں اور کبھی دیکھ کر ہی سیکھ لیتا ہوں، اچھا لگتا ہے کہ جب دو ٹاپ بولرز آپ کے ساتھ ہوں۔زمان خان نے کہا کہ ڈیتھ اوورز کی بولنگ بہتر کرنے کیلئے محنت کررہا ہوں، سیزن ختم بھی ہوجائے تو پریکٹس کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ نئے اور پرانے گیند سے یارکرز، سلوور اور سلو بانسرز کرانے کی پریکٹس کرتے ہیں۔ایک سوال پر نوجوان بولر نے کہا کہ جب کم عمری میں ٹیپ بال کرکٹ کھیلا کرتے تھے تو اس وقت شاہد آفریدی اور شعیب اختر آئیڈیل تھے اور خواہش ہوا کرتی تھی کہ ان کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں،

ملنگا کی بولنگ کو دیکھ کر بھی بہت کچھ سیکھا ہے اور ان جیسا ہی ایکشن بنایا۔زمان خان نے کہا کہ اب کسی اور کی ویڈیو دیکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جب سے شاہین آفریدی کی رہنمائی ملی ہے انہیں کسی اور سے کچھ پوچھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، جو رہنمائی چاہیے وہ شاہین آفریدی سے پوچھ لیتے ہیں، قلندرز کے کپتان نے انہیں بہت گائیڈ کیا ہے جس سے بولنگ کافی بہتر ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…