جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

دل کا دورہ شدید تھا، جم جانے کی وجہ سے جان بچ گئی، سشمیتا سین

datetime 6  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اسٹار اور سابق مس ورلڈ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ انہیں دل کا شدید دورہ پڑا تھا اور ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی۔

اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ان کے دل کی ایک اہم شریان 95 فیصد بند تھی اور اس وجہ سے ان کی سرجری بھی ہوئی۔ اداکارہ نے جِم جانے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے متعلق بحث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے اکثر لوگ جم جانا چھوڑ دیں اور کہیں گے کہ دیکھا اسے جم جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ مگر یہ غلط ہے مجھے جِم جانے سے بہت فائدہ ہوا ہے میں ایک بہت بڑے دل کے دورے سے زندہ بچی ہوں۔‘اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت شدید دل کا دورہ پڑا تھا اور ان کے ایکٹو لائف اسٹائل کی وجہ سے وہ بچ گئیں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ صحتیاب ہیں اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد وہ اپنی ویب سیریز آریاکی شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے جے پور کا سفر کریں گی اور فلم تالی کی ڈبنگ پر بھی کام شروع کریں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…