جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بلاول بھٹو نے وزارتیں چھوڑنے کا اشارہ دے دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین سے ہوئے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گی،عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے۔ وعدہ کیا ہے تو اس کو پورا کرنا ہوگا،

سیاسی چوہا زمان پارک میں بستر کے نیچے چھپا ہوا ہے، چوہے کی ٹانگ میں درد ہے، ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، سیاسی چوہے کے بجائے ہمیں معیشت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس سیلاب متاثرین میں امدادی رقم کی تقسیم کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہرطبقہ تکلیف میں ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، چھوٹے کسان اور کاشتکار کو سپورٹ کیا جائے تو ملکی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کے شعبے کو سپورٹ کیا گیا تو ہم اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں، سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سیلاب سے 5 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، گزشتہ 10 سال سے زرعی معیشت کو جس طرح سرمایہ کاری کی ضرورت تھی وہ نہ ہوسکی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی، آصف زرداری جب صدر بنے تو پاکستان کے ایکسپورٹس بہت کم تھے، ہر چیز پاکستان امپورٹ کرواتا تھا، یوکرین کے کسانوں کو ڈالر دے رہے تھے، آصف زرداری کے دور میں زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو زرعی شعبہ میں خود کفیل بنانا اولین ترجیح ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہونے کے بعد زرعی شعبے کو سپورٹ نہیں کیا گیا،

جس سے زرعی شعبے کے حالات روز بروز بدتر ہوتے چلے گئے۔ معاشی بہتری کے لئے زرعی شعبے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے، چھوٹے کسان کی مدد کر کے زرعی پیداوار بڑھائیں گے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین سے جو وعدے کیے وہ پورے کرے،

سیلاب کے دوران 5 ملین ایکڑ رقبے پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں، سیلاب سے زرعی معیشت کو بڑا دھچکا لگا، پچھلے 10 سال سے زرعی معیشت کو جس طرح سرمایہ کاری کی ضرورت تھی وہ نہ ہوسکی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے 8.39 ارب روپے کسانوں کی مدد کے لئے رکھے ہیں، وفاقی حکومت نے4.7ارب روپے کا وعدہ کیا ہے، وفاق کو سیلات متاثرین کیلئے کیے وعدے پورے کرنا ہوں گے،

متاثرین سے وعدے پورے نہ ہوئے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مردم شماری پر ہم نے تحفظات اٹھائے سندھ اور دیگر صوبوں کی تعداد میں واضح فرق تھا، صرف 5 فیصد بلاک پر دوبارہ مردم شماری کا کہا تاکہ سچ پتہ چل سکے، وہ کام نہ ہوا اسی مردم شماری پر 2018 کے انتخابات ہوئے، پیپلز پارٹی نے یہی تحفظات مسلسل اٹھاتے رہے، الیکشن سامنے ہیں تو اعلان ہوا کہ ڈیجیٹل مردم شماری ہو گی،

جو فیڈ بیک ہمیں ملا ہے اس ڈیجیٹل مردم شماری پر پیپلز پارٹی اورعوام کے بھی تحفظات ہیں۔بلاول بھٹو زرداری مزید کہا اگر اسی طریقے سے مردم شماری ہونی ہے تو پیپلز پارٹی کو قبول نہیں ہے، اگر وفاقی حکومت ہمارے اعتراضات کو نہیں دیکھتی تو صوبائی حکومت مردم شماری میں ساتھ نہیں ہو گی، وفاقی حکومت خود مردم شماری کر لے، پیپلز پارٹی ایک سائنٹفک اور حقیقی مردم شماری کو سپورٹ کر سکتے ہیں، اس طرح کی مردم شماری کو ہم سپورٹ نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کے خطرے کی فضا قائم ہوچکی ہے، خان صاحب جیسے سیاستدان سیاست میں تقسیم اورنفرت لے کرآئے، زمان پارک میں سیاسی چوہا بسترکے نیچے چھپا ہوا ہے، سب کی توجہ چوہے کے بجائے ملکی مسائل کی جانب ہونی چاہیے۔ سب کی توجہ ملک کودرپیش تاریخی بحران کی طرف ہونی چاہیے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، ہمارا کوئی دشمن نہیں، ہمار ا مقابلہ، بے روز گاری، مہنگائی اور غربت سے ہے، ہمارا مقابلہ کسی سلیکٹڈ اور کٹھ پتلی جماعت سے نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو ترجیح دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…