پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں جانے کیلئے کال کی یا نہیں؟ مسلم لیگ (ق) کا جنرل (ر) باجوہ سے وضاحت کا مطالبہ

datetime 5  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری سالک حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجودہ وضاحت پیش کریں کہ انہوں نے پرویز الٰہی کو تحریک انصاف میں جانے کیلئے کال کی یا نہیں؟

ایک انٹرویومیں سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو خود کال کرنے کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ پرویز الہٰی نے کہا وہ عمران خان سے ملاقات کرکے ہمیں بتائیں گے، انہوں نے بنی گالا جانے کے بعد کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی انہوں نے چوہدری شجاعت کو تحریک نصاف میں جانے کا کہا۔سالک حسین نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کابینہ ارکان نے سی پیک منصوبے میں تاخیر کا کہا، اداروں کے سربراہان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ تحریک انصاف کے کابینہ اراکین نے یہ ہدایت جاری کر رکھی تھی، ان سابق کابینہ اراکین کے نام بتانا مناسب نہیں لیکن کابینہ میں ان کے نام سامنے آ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…