جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

دنیا کی طویل ترین فلم جسے دیکھنے کیلئے ایک مہینے سے زیادہ وقت لگتا ہے

datetime 28  فروری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں عام طور پر دیکھی جانے والی فلموں کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ تین گھنٹے کا ہوتا تاہم دنیا کی ایک ایسی فلم جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا جی ہاں اس فلم کو 2012میں ریلیز کیا گیا تھا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سوئیڈن میں بننے والی اس فلم کو مکمل

دیکھنے کے لیے 35 دن 17 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔یہ کوئی روایتی فلم نہیں بلکہ ایک تجرباتی فلم ہے جسے Erika Magnusson اور Daniel Andersson نے ڈائریکٹ کیا۔اس فلم کی کہانی بھی بے ترتیب ہے اور اس کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے کہ تمام ڈیوائسز کہاں سے آتی ہیں۔ڈائریکٹرز نے اسی سوال کا جواب پانے کی کوشش کی تھی۔فلم کا اسٹاک ہوم کی ایک دکان سے ہوتا ہے جہاں ڈیوائسز فروخت ہو رہی ہوتی ہیں جس کے بعد فلم کی کہانی پیچھے کے جانب جاتی ہے۔یہ فلم ناظرین کو ایک ٹرک، مال گاڑی، کنٹینر بحری جہاز اور آخر میں اس فیکٹری تک لے جاتی ہے جہاں وہ ڈیوائسز تیار ہوئیں۔یہ سفر رئیل ٹائم میں دکھایا گیا ہے جس سے ناظرین کو احساس ہوتا ہے کہ کس طرح دنیا کے ایک سے دوسرے کونے تک اشیا پہنچتی ہیں۔ویسے اس فلم کا 72 منٹ کا ایک ورژن بھی تیار کیا گیا جو اس کی کہانی کی سمری ہے۔لاجسٹکس فلم کا مجموعی دورانیہ 857 گھنٹے یا 51 ہزار 420 منٹ ہے اور اسے مسلسل دیکھنا لگ بھگ ناممکن ہے، مگر ایک صحافی اور فلمی ناقد نے 2022 میں ایسا کرکے دکھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…